آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

شوبز انڈسٹری میں وقت کی پابندی میری کامیابی کی وجہ بنی، عائزہ خان

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں بھی میں نے وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتے اور وہاں اس بات کا تعین نہیں کر پاتے کہ انہیں کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے لہذا طلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویٹ کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے۔عائزہ خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور طالب علمی کے دوران ہی اپنے فنی سفر کا آغاز کردیا تھا اور اپنی تعلیم اور کیریئر کو اولین ترجیح دی، جس کی وجہ سے میں اس مقام پر ہوں اورمجھے اس مقام تک پہنچانے میں نیوپورٹس نے کلیدی کردار ادا کیا، مجھے فخر ہے کہ میں آج اپنی تعلیمی درسگاہ میں اپنے اساتذہ کے ساتھ یہاں موجود ہوں جب کہ آج کی تقریب میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ جس انسٹیٹیوٹ سے میں نے تعلیم حاصل کی ، آج وہاں مجھے مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ نیوپورٹس سے چھٹی کی درخواست کی منظوری لے کر اپنی شوٹنگ پر جاتی تھی اور اکثر اوقات کام اور پڑھائی ساتھ ساتھ لے کر چلتی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل