آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

پاکستانی فلم”رانگ نمبر2“ کی عکسبندی مکمل، تشہیری مہم کا آغاز

لاہور(نیوز ڈیسک) ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی، رومانس اور ڈرامے سے بھرپور لالی وڈ کی نئی فلم ”رانگ نمبر2“ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا فلم عید الفطر کے موقع پر سنیماوں کی زینت بنے گی۔پروڈیوسر حسن ضیا ء اور ورسٹائل فنکارو ہدایت کار یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی فلم ”رانگ نمبر2“ 2017 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ”رانگ نمبر“ کاسیکوئل ہے جسے پروڈکشن ٹیم نے جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں کی شمولیت سے مزید دلچسپ بنا دیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی عکسبندی لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی خوبصورت لوکیشنز پر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ میوزک رائٹس کے بعد سیٹلائٹ رائٹس بھی ریکارڈ قیمت پر فائنل کئے جار ہے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ”رانگ نمبر2“ عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی سب سے اہم فلم ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سنیما انڈسٹری کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔ ”رانگ نمبر 2“کو پاکستانی سنیماوں میں عید الفطر کے موقع پر ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ کب میری کون سی ویڈیو وائرل ہوجائے۔اداکارہ نیلم منیر نئی نسل کے مشہور فنکار سمیع خان کےساتھ ہدایت کار یاسر نواز کی فلم رانگ نمبر 2 میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، فلم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل