آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری حیران

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی اکثریت نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے نے حکومت کی تبدیلی مہم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ایک طرف جہاں سول ایوارڈ کی جیوری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہیں مختصر عرصہ میں سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل زکر کام نہ کرنے والی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان نے ملک بھر کی فنکار برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے شفاف اور انصاف کے نہ ہونے پر معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے وہیں کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما سے اداکارہ کے تعلقات کا بھی تذکرہ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آخر مہوش حیات نے ایسی کون سی خدمات سرانجام دی ہیں جس کے لیے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیاہے۔واضح رہے کہ اس بار یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی127 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں مہوش حیات بھی شامل ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل