سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

اداکارہ مدھو اور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر فیصل چوہدری کے درمیان صلح

لاہور (نیوز ڈیسک)اداکارہ مدھو اور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر فیصل چوہدری کے درمیان صلح ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ستارہ تھیٹر میں اداکارہ مدھو اور پروڈیوسر فیصل چوہدری کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی تھی جس پر مدھو نے ڈرامہ چھوڑ دیا تھا تاہم گزشتہ روز معروف فلم پروڈیوسر ملک یعقوب نور نے دونوں کے درمیان صلح کروا دی ۔ اس موقع پر مدھو اور فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے درمیان معمولی سے غلط فہمی پیدا ہوئی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے ، ملک یعقوب نور نے صلح کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔اداکارہ مدھو جمعہ سے دوبارہ ستارہ تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ”لکی کبوتریاں “ میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ”لعل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈراما سیریل”چیخ“ ، ”بالا“ اور”اورنگ ریزا“ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل