آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

می ٹو مہم میں ایک اور اضافہ، فاطمہ ثناءشیخ سامنے آگئی

Fatima Sana Shaikh

ممبئی (نیوزڈیسک) ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زوروں پر ہے اور اب تک کئی پردہ نشینوں کے نقاب الٹ چکے ہیں۔ کئی اداکاراﺅں نے خود کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں بات کی ہے جس میں ایک نیا اضافہ بالی ووڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا بھی بالی ووڈ میں جنسی استحصال ہوا ہے لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی کی کوئی بھی ایسی بات لوگوں کے سامنے نہیں لانا چاہتیں بلکہ خود ہی اپنے طریقے سے ان معاملات سے نمٹیں گی۔انہوں نے می ٹو مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرے میں بھی جنسی استحصال جیسے مسائل پر بات کرنا شروع ہوگئی ہے جو کہ اچھی پیشرفت ہے، اس مہم کی وجہ سے اب لوگ ایسا کچھ کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں می ٹو مہم کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا جب اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل