سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

مائیکل جیکسن کی بیٹی نے والد پر لگے ’ریپ‘ الزامات پر خاموشی توڑ دی

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) پاپ موسیقی کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی 20 سالہ ماڈل پیرس جیکسن نے اپنے والد پر بچوں کےساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اپنے والد کا دفاع نہیں کرنا چاہتی ۔حال ہی میں مائیکل جیکسن کےخلاف 2 افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی ڈاکیومنٹری سامنے آنے کے بعد ایک مرتبہ پھران کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر بحث چھڑ گئی ہے۔پاپ موسیقار کی بیٹی پیرس جیکسن نے حالیہ ڈاکیومنٹری کا حوالہ دیئے بغیر اپنے کزن تاج جیکسن کی تعریف کی جو کہ ان کے والد پر لگے الزامات پر مبنی ڈاکیومنٹری کی تشہیر کر رہے ہیں۔ماڈل پیرس جیکسن نے کہا کہ تاج جیکسن بھی اپنے حساب سے اچھا کام کر رہے ہیں، تاہم میرے پاس اپنے والد کےخلاف لگائے گئے الزامات کے دفاع کےلئے کچھ بھی نہیں ہے۔پیرس جیکسن نے واضح کیا کہ ان کا کام اپنے والد کا دفاع کرنا نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ ہر کوئی اس حوالے سے اپنا کام کرے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ”لعل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈراما سیریل”چیخ“ ، ”بالا“ اور”اورنگ ریزا“ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل