مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سینئر اداکار محبوب عالم کی برسی پیر کو منائی جائیگی،ڈرامہ ’وارث‘ سے شہرت حاصل کی

لاہور (نیوز ڈیسک) مقبول ٹی وی ڈرامہ ’وارث ‘میں تاریخ ساز کردار کرنےوالے سینئر اداکارمحبوب عالم کی 25ویں (کل)18مارچ کو منائی جائےگی۔ محبوب عالم خان 14مارچ 1948ءکو پیدا ہوئے، اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔اداکاری کے شوق میںوہ کراچی سے لاہور آئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی سے کردار ادا کئے جس کے بعد قسمت کی دیوی محبوب عالم پر مہربان ہوئی اور انہیں ڈرامہ سیریل ’وارث ‘میں چوہدری حشمت خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا اس کردار کو کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔محبوب عالم نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی۔ محبوب عالم نے 38فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں 12اردو ، 15پنجابی اور 11سندھی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ، چن وریام ، فٹا فٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں۔ محبوب عالم 18مارچ 1994ءکو کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ادا کارہ سارہ علی خان دو کامیاب فلمیں دینے کے بعد اپنے من پسند ہیرو کارتک آرین کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارتک اور سارہ فلمساز امتیاز علی کی اگلی فلم کے مرکزی ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل