آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

لاہوروالوں کی عزت ،محبت اور چاہت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا‘ عدنان صدیقی

لاہور(نیوز ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے سلسلہ میں لاہور آتا ہوں مجھے یہاں بے پناہ عزت ،محبت اور چاہت ملتی ہے ،ہر دور ے میں لاہور کے کھانوں اور تاریخی مقامات کی سیر سے ضرور لطف اندوز ہوتا ہوں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ لاہور فن و ادب اور ثقافت کا گڑھ ہے اور اس شہر نے بڑے بڑ ے اداکار ،گلوکار ،رائٹرز اور ڈائریکٹرز پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر پر خصوصی مہربانی ہے کہ دوسرے شہر سے آنے والا کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھتا اور یہ میرا ذاتی مشاہدہ بھی ہے ۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ لاہور والے جتنی محبت اور چاہت سے پیش آتے ہیں اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور میں کراچی میں اکثر و بیشتر اس کا ذکر کرتا ہوں ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل