وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

فلم ”چھلاوا“ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند روز قبل وجاہت روف نے اپنی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے نام کا اعلان کیا تھا۔اور اب فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات کے کردار ’زویا‘ کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی۔فلم کے پہلے پوسٹر میں مہوش حیات عروسی جوڑے میں دلہن بنی نظر آئیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بھاگنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وجاہت روف نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی ریلیز کی تھی۔اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔فلم میں مہوش حیات، اظفر رحمٰن، زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم ”چھلاوا“ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) نامور اداکارہ صباءقمر نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں اور میری خواہش ہوتی ہے کہ مجھے ایسے کردار ملیں ، انتہائی کم وقت میں جتنی کامیابیاں ملی ہیں اس پر خد ا کا جتنا بھی شکر ادا ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ کب میری کون سی ویڈیو وائرل ہوجائے۔اداکارہ نیلم منیر نئی نسل کے مشہور فنکار سمیع خان کےساتھ ہدایت کار یاسر نواز کی فلم رانگ نمبر 2 میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، فلم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل