پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

بالی ووڈ فلم” مام‘‘10مئی کو چین میں تہلکہ مچائے گی

بیجنگ (نیوز ڈیسک)نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم مام بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بعد اب چین میں بھی تہلکہ مچائے گی۔عدنان صدیقی اور سجل علی کی تھرل سے بھرپور پہلی بالی ووڈ فلم مام رواں سال 10مئی کو چینی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔اس سے قبل فلم کا روس اورآرمینیا میں پریمیئر منعقد کیا گیا تھا ۔روی ادیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم مام میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہوربھارتی اداکاری سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔واضح رہے کہ فلم مام 7جولائی 2017کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سے56کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور شائقین کی جانب سے عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کومداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا جبکہ سری دیوی کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی اور وہ 24فروری 2018میں اپنے چاپنے والوں کو چھوڑ کر دنیا سے چلی گئیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک ) نامور اداکارہ صباءحمید نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں اور میرے کام کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے ، اب نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں ہم سینئرز کی جگہ لے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکار و ماڈل عمران بخاری نے کہا ہے کہ اچھے کام کا موقع جہاں بھی ملا وہاں جاﺅں گا کیونکہ فنکار کا کام اداکاری کرنا ہوتا ہے اس کا کسی گروپ یاسیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ایک ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ غیبت اور حسد شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں موجود ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان صرف اور صرف اپنا نقصان کرتا ہے اور اس کے ساتھ گناہ کا مرتکب بھی ... تفصیل