پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

فلم سیریز”ایونجرز“ کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم

نیو یارک(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز “ایونجرز” کے سپر ہیروز26 اپریل کو بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیارہیں۔ شائقین کو” ایونجرز: اینڈ گیم” کا شدت سے انتظارہے۔ کروڑوں مداحوں کے پسندیدہ سپرہیروزفلم “ایونجرزاینڈ گیم ” میں اپنے دشمن “تھانوس” سے آخری جنگ کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔اس فلم کی گزشتہ کڑی “ایونجرز: انفنٹی وار” میں وِلن “تھانوس” کی جیت ہوئی تھی اوردنیا کی آدھی آبادی کے ساتھ آدھے ایونجرزکا نام ونشان بھی مٹ گیا تھا لیکن اب ایونجرزاپنے لاپتہ ساتھیوں کوواپس لانے اوردنیا کی تباہی کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ کیا وہ اس مقصد میں کامیاب ہوپائیں گے؟ اس رازسے پردہ 26 اپریل کواٹھے گا جب فلم ریلیزکی جائے گی۔دوسری جانب فلم کی ریلیزسے چند روزقبل ہی فلم کے کچھ کلپس لیک ہوگئے ہیں اور”مارول” انتظامیہ نے ٹویٹرپر”ڈونٹ اسپوئل دی اینڈ گیم” کے نام سے ہیش ٹیگ شیئرکرکے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کولیک ہونے والی ویڈیوزبھیج کرفلم کا مزہ خراب نہ کریں۔ مارول کی طرف سے اس اپیل کے بعد “ڈونٹ اسپوئل دی اینڈ گیم” کا ہیش ٹیگ گزشتہ روز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک ) نامور اداکارہ صباءحمید نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں اور میرے کام کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے ، اب نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں ہم سینئرز کی جگہ لے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکار و ماڈل عمران بخاری نے کہا ہے کہ اچھے کام کا موقع جہاں بھی ملا وہاں جاﺅں گا کیونکہ فنکار کا کام اداکاری کرنا ہوتا ہے اس کا کسی گروپ یاسیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ایک ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ غیبت اور حسد شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں موجود ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان صرف اور صرف اپنا نقصان کرتا ہے اور اس کے ساتھ گناہ کا مرتکب بھی ... تفصیل