پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

بچوں کے لیے اندھیروں میں ’تارے‘ ڈھونڈتے شوبز کے ستارے

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان میں بچوں کی تعلیم ایک بڑا مسئلہ ہے، جس پر قابو پانے کے لیے کافی کام بھی ہورہا ہے مگر اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بچوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے 31 اسٹار اکھٹے ہوگئے۔فلاحی ادارے ’دی سٹیزن فاو¿نڈیشن‘ کے لیے ڈریم اسٹیشن پروڈکشن کی جانب سے پاکستان کے 31 فنکاروں کو ’میوزک فور اے کاز‘ (موسیقی ایک مقصد کے لیے) کے تحت اکھٹا کرکے ایک گانا بنایا گیا۔یوٹیوب پر جاری ہونے والے گانے کو کاشان ادمانی نے کمپوز کیا جس میں متعدد فنکاروں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گانے کو بنانے میں اپنی خدمات دینے والے فنکاروں میں عباس علی خان، افشین حیات، احسن باری، الفریڈ ڈی میلو، ایلکس شہباز، علی خان، علیشیاہ ڈیاس، اسد احمد،اسد رشید، بابر شیخ، بلال علی، عماد رحمٰن، فہد احمد، فاروق احمد، حرا مانی، کاشان ادمانی، نتاشا بیگ، نازیہ زبیری، عمران شریق، رافع اسرار، قائد احمد، ریحان ناظم، سعد حیات، سیف عباس رضوان، شانے، شیری رضا، عمر نارو، عثمان ریاض، وائس خان، وقاص حسین، زین العابدین اور ڑالے سرحدی شامل ہیں۔گانے کے بول کاشان ادمانی اور ایس کے کالش نے لکھے۔یوٹیوب پر اپ لوڈ گانے کے کیپشن میں فلاحی ادارے کے کام کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا گیا کہ دی سٹیزن فاو¿نڈیشن پاکستان میں غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا کام کرتی ہے۔پاکستان میں تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کاشان ادمانی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ گانا اس مقصد سے بنایا کہ امیر طبقہ غریب طبقے کے بچوں کے بارے میں بھی سوچے، یہ بچے معیاری تعلیم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اور یہی ملک کا مستقبل ہیں، اگر ہم نے آج انہیں تعلیم نہ دی تو ہم آنے والی نسل کے لیے کیا معاشرہ چھوڑ کر جائیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک ) نامور اداکارہ صباءحمید نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں اور میرے کام کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے ، اب نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں ہم سینئرز کی جگہ لے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکار و ماڈل عمران بخاری نے کہا ہے کہ اچھے کام کا موقع جہاں بھی ملا وہاں جاﺅں گا کیونکہ فنکار کا کام اداکاری کرنا ہوتا ہے اس کا کسی گروپ یاسیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ایک ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ غیبت اور حسد شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں موجود ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان صرف اور صرف اپنا نقصان کرتا ہے اور اس کے ساتھ گناہ کا مرتکب بھی ... تفصیل