عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات              امریکا کے بعد برطانوی کمپنی کا ہواوے پر پابندی کا اعلان              کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار              دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں صلح ہوگئی              چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف مستعفی              ملک میں 50 فیصد کمپنیاں ٹیکس ناہندہ ہونے کا انکشاف، رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ              سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان              متحدہ عرب امارات کا تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

مہوش حیات کی پہلی محبت کون ہے ؟

کراچی (نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں بستے ہیں۔خوبرو اورباصلاحیت پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پرتو ہرکوئی فدا ہے لیکن وہ خود ایک ہالی ووڈ اداکار کو دل دے بیٹھی ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پر فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔اس شو میں مہوش حیات کےساتھ اداکار و میزبان فیصل و قریشی بھی موجود تھے جب ان سے یہ ہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیاکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں۔ انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کےساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگیا جہاں بابرہ شریف بھی موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوز ڈیسک) سفینہ کے نام سے مشہور بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ اور سیف علی خان جہاں بھی جاتے ہیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی حرا اور مانی بہت جلد پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔یہ دونوں ایک ٹیلی فلم میں کام کررہے ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی۔ ٹیلی فلم کی ہدایت کارہ ارم بنت شاہد نے بتایا ... تفصیل

سرگودھا (نیوزڈیسک ) اینٹی کرپشن سرگودھا نے گلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی سے رشوت لینے والے پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے بھانجے امان اللہ خان نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست گزاری کہ میرے ماموں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ... تفصیل