نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

سیلویسٹر اسٹیلون کی ”اسکیپ پلان 3 “کا ٹیزرجاری

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم” اسکیپ پلان 3“کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔جوہن ہرزفیلڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیکورٹی ایکسپرٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے ہانگ کانگ کی معروف شخصیت کی بیٹی کو لیٹویا کی جیل سے چھڑوانے کا کام سونپا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈاداکار سیلویسٹر اسٹیلون کے علاوہ ڈیو بٹیسٹا،جیم کنگ،ہیری شم،ڈینیل برنہارڈ اور میلیس جو شامل ہیں۔روبی برینیر اور مارک کینٹن کی مشتر کہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپو ر یہ فلم 2جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبر یں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ ان سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے بھانجے اور ان کی اہلیہ اونتیکا میں ناراضگی چل رہی ہے جس کی وجہ اونتیکا بیٹی عمارہ کو ساتھ لیکر ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”رانگ نمبر 2“ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو گیا، فلم عید الفطر پر ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایتکار یاسر نواز نے بتایا کہ لاہور، کراچی ... تفصیل