نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

ہانیہ عامر کی حمایت میں ماہرہ خان سمیت شوبز کے دیگر فنکار سامنے آگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامرنے اپنی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارکے خلاف آواز اٹھائی ہے جس پر ماہرہ خان سمیت شوبز کے دیگر فنکار بھی ان کی آواز میں آواز ملانے لگے ۔اداکارہ ہانیہ عامر نے چند روز قبل انسٹاگرام پراپنی بغیر میک اپ دوتصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اوردانے (ایکنی)نمایاں تھے جو کافی بدنما لگ رہے تھے۔ ہانیہ نے یہ تصاویر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے، خوبصورتی کے یہ معیار آخرکس نے بنائے ہیں کہ صاف اورشفاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ ہانیہ نے یہ بھی بتایا کہ چہرے پرموجود ان کیل مہاسوں اور دانوں کی وجہ سے وہ کس قدر پریشان رہیں، ان کے رات دن روتے ہوئے گزرے اور وہ عدم تحفظ کا شکارہونے لگی تھیں۔جہاں اداکارہ ہانیہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے خوف اور عدم تحفظات کو لوگوں کے ساتھ شیئرکیا تھا، وہیں اداکاریاسرحسین نے انکی پوسٹ کو غیر سنجیدہ لیتے ہوئے انہیں مذاق کا نشانہ بنا ڈالا۔ یاسر حسین کے مذاق اڑانے پر ہانیہ سے رہانہ گیا اور انہوں نے یاسر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ لوگ جس طرح دوسرے لوگوں کے عدم تحفظات کو نشانہ بناکر مذاق اڑاتے ہیں یہ نہایت بدتر اور قابل نفرت ہے۔ یہ مذاق نہیں بے عزتی ہے، میں نہیں ہنسی، کوئی دوسرا بھی نہیں ہنس رہا۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت کی تعریف کی اورکہا میں بھی نہیں ہنس رہی، کوئی اور ہانیہ عامر نہیں ہوسکتی، مجھے تم پر فخر ہے کہ تم نے اتنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔اداکارہ سائرہ شہروز نے بھی ہانیہ عامر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا خراب جلد، بالوں کا گرنا اوروزن کا بڑھنا، یہ چیزیں ہم پر اثراندازہوتی ہیں، اکثر ہم انہیں سمجھ نہیں پاتے اورخود سے ہی لڑنے لگ جاتے ہیں۔ تاہم آخر میں سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے ہانیہ عامر کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہادر اورخوبصوت قراردیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبی عامرنے ایک مختصر ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیا جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ جیسی تصویر میں نظر آتی ہے ویسی کسی کی بھی جلد نہیں ہوتی سب کے ساتھ مسائل ہوتے ہیں اور خواتین گھروں میں اپنی جلد کے حوالے سے پریشان ہوتی ہیں۔ طوبی نے ہانیہ کی رائے کو بھی سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپنی جلد کو اپنی شخصیت کی پہچان بننے نہ دیں۔

مزید خبر یں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ ان سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے بھانجے اور ان کی اہلیہ اونتیکا میں ناراضگی چل رہی ہے جس کی وجہ اونتیکا بیٹی عمارہ کو ساتھ لیکر ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”رانگ نمبر 2“ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو گیا، فلم عید الفطر پر ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایتکار یاسر نواز نے بتایا کہ لاہور، کراچی ... تفصیل