حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

عالیہ اور پریانکا کی وجہ سے نام بدلنا پڑا، کیارا اڈوانی

ممبئی (نیوزڈیسک)حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”کبیر سنگھ“ میں شاہد کپور کی ہیروئن بننے والی کیارا اڈوانی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کی وجہ سے نام بدلنے پر مجبور ہوئیں۔خیال رہے کہ کیارا اڈوانی کا اصل نام کچھ اور ہے، تاہم انہوں نے 2014 میں فلمی کیریئر شروع کرتے وقت اپنا نام بدلا۔سندھی نژاد پورچوگیزی نسل ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والی 26 سالہ کیارا اڈوانی کا اصل نام عالیہ تھا، تاہم انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں کیارا اڈوانی نے بتایا کہ جس وقت انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اس وقت تک عالیہ بھٹ بولی وڈ کی مشہور اداکارہ بن چکی تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ یہ سمجھیں کہ انہوں نے عالیہ سے متاثر ہو کر اپنا نام رکھا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخصیت مشہور بن جاتی ہیں اور ان کے نام جیسا ہی کوئی دوسرا شخص سامنے آتا ہے تو لوگ سمجھتےہیں کہ انہوں نے مشہور شخص سے متاثر ہوکر نام رکھا ہے۔اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جہاں وہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے اپنا نام بدلنے پر مجبور ہوئیں، وہیں پریانکا چوپڑا بھی ان کے نئے نام کا سبب تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کی فلم ’انجانا انجانی‘ دیکھنے کے بعد ہی اپنا نام کیارا رکھا۔ان کے مطابق’ ’انجانا انجانی“ میں انہیں پریانکا چوپڑا کی اداکاری بہت اچھی لگی، جس وجہ سے ہی انہوں نے اپنا نام پریانکا کے فلمی نام کیارا سے متاثر ہوکر رکھا۔کیارا اڈوانی نے گزشتہ ماہ جون میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شاندار کامیابی پر اطمینان اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا انہیں فلم کے 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے پر خوشی ہوئی ہے اور ان کا کیریئر بدل گیا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل