لندن (نیوزڈیسک)آواز کی دنیا کی جادو گرنی، سروں کی ملکہ، بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ سائرہ پیٹر نے مشہور شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی فارسی غزلوں پر مبنی البم برطانیہ اور پاکستان میں ریلیز کردیا۔اس البم میں 8 غزلیں شامل کی گئی ہیں۔ تعارفی تقریب لندن اور پاکستان میں ہوگی، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ غزلوں کی وڈیوز بھی بنائی گئی ہیں۔سائرہ پیٹر نے بتایا کہ فارسی غزل گائیکی عربی ثقافت سے سفر کر تے ہوئے فارسی میں مغلوں کے درباروں سے برصغیر میں پہنچی تھی۔ اس وقت غزل گائیکی کو محض عورتوں کیساتھ مردوں کی عشقیہ داستانوں کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔ مگر پاکستان کے ادبی و ثقافتی حلقوں نے غزل کو سماجی مسائل کی ترجمانی میں ڈھال کر اس کو وسیع مقام بخشا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے جب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے عظیم فارسی کلام کو محض فائلوں کی گرد میں پڑا دیکھا تو سوچا کہ میں اس گوہر نایاب کو پبلک میں ضرور لاﺅں گی۔ اس سلسلے میں میں نے مذکورہ کلام سے 8 غزلوں کا انتخاب کیا اور ان کی پوزیشنیں اور ارینجمنٹس کیں، پھر اپنی ایرانی استاد کی مدد سے ان کے لب و لہجے کو درست کیا۔سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ میں نے صوفیانہ گائیکی میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کلاسیکی موسیقی میں آواز کا جادو جگایا اور اب میری ساری توجہ غزل گائیکی کی جانب ہے۔ اب میں نے فارسی غزلوں کے اپنے پہلے البم کے لیے صوفی تبسم کے انمول کلام کو چنا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ فارسی اپنے لفظی ذخیروں، ترکیبی خصوصیت، ردھم کی صلاحیتوں اور دیگر لِسانی خوبیوں کی بدولت دنیا کی عظیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے۔ اردو کی رگِ حیات فارسی کے چشمے سے ہمیشہ سیراب ہوتی رہی ہے۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل