حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب کے ثقافتی فیسٹیول کے دوران فنکاروں پر چاقو سے حملہ، دو مرد اور ایک خاتون فنکارزخمی

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں ایک پرفارمنس کے دوران یمنی شخص نے فنکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسٹیج پر مرد و خواتین فنکار پرفارم کرتے نظر آرہے تھے، جس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر آکر ان فنکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 مرد جبکہ ایک خاتون فنکار زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ریاض میں رواں سال اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے کلچرل فیسٹیول کے دوران فنکاروں پر حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا جبکہ جس چاقو سے حملہ کیا گیا وہ بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔یہ تقریب ریاض کے کنگ عبداللہ پارک میں جاری تھی، جہاں غیر ملکی تھیٹر فنکار نیم عریاں ملبوسات میں پرفارم کررہے تھے۔پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کا تعلق یمن سے ہے ، اس کی عمر 33 سال بتائی جارہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن فنکاروں پر حملہ کیا گیا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ ریاض سیزن نامی یہ میلہ رواں برس دسمبر کے وسط تک جاری رہے گا اور اس میں متعدد عرب فنکاروں سمیت مغربی ممالک کے فنکاروں کی جانب سے بھی پرفارمنس کیے جانے کا امکان ہے۔میلے کے پروگرامات دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے تمام شہروں سے مرد و خواتین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور پہلی بار مرد و خواتین کو ایک ہی جگہ مکمل تفریحی ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس میلے کی تعریفیں پوری دنیا میں ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ اسی سیزن میں 25 اکتوبر کو پاکستانی گلوکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے پرفارمنس کرکے مداحوں کے دل جیتے تھے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل