حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بھارتی گلوکار رفتار مسلم مخالف شہریت بل پر مودی حکومت پربرس پڑے

نئی دہلی (نیوزڈیسک) مشہور بھارتی گلوکار رفتار (دیلن نائر) مسلم مخالف شہریت بل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی مسلمان کو ملک سے باہر نکالا تو سینے پر گولی کھاﺅں گا۔معروف بھارتی گلوکار دیلن نائر المعروف رفتار نے اپنے کنسرٹ کا آغاز کرنے سے پہلے بھارتی حکومت کو مسلمان مخالف شہریت کا بل منظور کرنے کی مخالفت کی۔بھارتی ریپر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گلوکار کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مودی سرکار پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ مسلمان، عیسائی، سکھ سب ہمارے بھائی ہیں۔ویڈیو میں رفتار کا کہنا تھا کہ ایک بات بالکل صاف بتا رہا ہوں، چاہے کل کیریئر چلے یا نہ چلے، کوئی مسئلہ نہیں، اتنا کمالیا ہے کہ آخر تک بھوکا نہیں مروں گا۔گلوکار نے کنسرٹ میں موجود حاضرین کو ارشد نامی اپنے باڈی گاڑد سے متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اس انسان کا نام ارشد ہے، یہ میرا ایسا خیال رکھتا ہے کہ کوئی مجھے دھکا بھی نہیں مار سکتا، اگر کوئی اسے بھارت سے نکالنے کی بات کرے گا تو سامنے سے گولی کھاﺅں گا۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے ہندو ہو، چاہے سکھ ہو، چاہے عیسائی ہو یا پھر مسلمان، سب ہمارے بھائی ہیں، کسی کو بھی باہر نہیں جانے دوں گا اور اس کے بعد جو میرے کیرئیر کا ہوگا وہ تم خود دیکھ لینا، مجھے کوئی پروا نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بھارتی موسیقار کے اس بیان کو خوب سراہا گیایاد رہے کہ بھارتی حکومت نے رواں ماہ 12دسمبر کو ’متنازع شہریت بل‘ کو اسمبلی سے منظور کروایا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے 6 مذاہب کے غیرمسلم تارکین وطن ہندو، عیسائی، پارسی، سکھ، جینز اور بدھ مت کے ماننے والوں کو بھارتی شہریت دی جائے گی جبکہ اس فہرست میں مسلمان شہریوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل