حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

عمرشریف قہقہوں کا طوفان برپا کرنے امریکہ پہنچ گئے

نیو یارک (نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز پانے والے جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی عمر شریف امریکہ پہنچ گئے جہاں وہ مختلف ریاستوں میں8 سے زائد شوز کرینگے۔ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف اور پروڈیوسر کی تمام صلاحیتیں رکھنے والے عمر شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصہ بعد دوبارہ امریکہ میں بے ساختہ قہقہوں کا طوفان برپا کرنے کیلئے آئے ہیں۔پریس کانفرنس میں بھی مقامی صحافیوں سے سوال جواب کے دوران عمر شریف نے کافی شگوفے چھوڑے اور پریس کانفرنس کو طنزومزاح پر مبنی پریس کانفرنس بنادی۔عمر شریف نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،کافی اچھے لوگ انڈسڑی میں آرہے ہیں اور انہیں قوی امید ہے کہ پاکستان میں یہ انڈسڑی مزید ترقی کریگی۔ٹی وی ڈراموں کے ہدایتکار فرقان حیدر نے کہا عمر شریف کو شائقین اسٹیج کی خواہش پر ڈرامہ کرنے کے لئے راضی کیا جسکے بعد انہوں نے امریکہ کے شوز کے پروگرام مرتب کئے۔مقامی آرگنائزروں تنویر لکھانی، حسین آجانی نے بتایا کہ ڈیلس میں شو کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،اس موقع پر اٹارنی نعیم سکھیا، حسن سومرو اداکارہ زیبا شہناز، عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل ، راجہ زاہد خانزادہ، اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ عمرشریف پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ اسٹیج کی دنیا کے واقعی بے تاج بادشاہ ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل