وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

شائقین کو دہشت زدہ کرنےوالی فلم”اے کوائٹ پلیس“ کے سیکوئل کا سنسنی خیز ٹریلر سامنے آگیا

نیویارک (نیوزڈیسک)2018 میں شائقین کو دہشت زدہ کرنے والی فلم ”اے کوائٹ پلیس“ کا سیکوئل بھی رواں سال ریلیز ہونے جارہا ہے جس کا حیران کن ٹریلر سامنے آگیا۔یاد رہے کہ فلم”اے کوائٹ پلیس“ ایک ایسے خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے جو تمام انسانوں کے خاتمے کے بعد اپنی بقاءکے لیے جدوجہد کررہی ہوتی ہے۔فلم میں بظاہر کوئی ایسی مخلوق دکھائی گئی تھی جو ہر زندہ شے کا شکار آوازوں پر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلم میں بچ جانے والا خاندان مکمل خاموشی سے زندگی گزار رہا ہوتا ہے جبکہ اپنے تحفظ کے لیے ہر وقت خوفزدہ رہتا ہے۔فلم کے پہلے حصے میں یہ نہیں دکھایا گیا تھا کہ اس مخلوق کا خاتمہ کیسے ہوا، تاہم اب سیکوئل کے ٹریلر میں یہ واپس دنیا میں آچکی ہے۔اے کوائٹ پلیس 2 میں اس ہی خاندان کے افراد کو پیش کیا گیا، جو اب سکون سے زندگی گزار رہے تھے تاہم عجیب سی مخلوق پھر سے ان کی زندگیوں میں آجاتی ہے۔اس سیکوئل کے کچھ نئے اداکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اے کوائٹ پلیس سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئی تھی، اس فلم کو تجزیہ کاروں کے مثبت ریویوز بھی موصول ہوئے تھے۔تجزیہ کاروں نے فلم کو حقیقی معنوں میں دہشت زدہ کردینے والا قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اسے تنہا نہ دیکھیں، حالانکہ لوگ جتنے زیادہ ہوں گے، خوف اتنا ہی محسوس ہوگا کیونکہ یہ فلم اتنی خاموش ہے کہ جب بھی کوئی آواز سینما یا ٹی وی پر گونجتی ہے، جسم کے اندر خوف کی لہر دوڑا دیتی ہے، ڈائریکٹر نے ثابت کیا ہے کہ اچھی کہانی کے ساتھ محض لگ بھگ خاموش فلم کے ساتھ بھی ناظرین کو کس طرح انگیج کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ پہلی فلم کو جان کراسینسکی نے ڈائریکٹ کیا جبکہ مرکزی کردار میں وہ خود موجود تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور معروف اسٹار ایملی بلنٹ بھی ان کے ساتھ موجود تھی۔پہلی فلم میں تو جان کراسینسکی کے کردار کی موت ہوجاتی ہے جبکہ اب سیکوئل میں ان کی اہلیہ اپنے بچوں کی حفاظت کرتی نظر آئیں گی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔فیروز خان نے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی ... تفصیل

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایمی این ڈفی نے چند سالوں میں ایسی شہرت پائی کہ پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا لیکن پھر 10سال قبل وہ اچانک منظر سے غائب ہو گئیں اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگیں۔ آج تک ان کے ... تفصیل