وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

مہوش حیات کی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت

کراچی (نیوزڈیسک) ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنماءبین الاقوامی قوانین اور حالات کی پرواہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتے ہیں اور یہ صرف ایران اور امریکا تک ہی محدود نہیں، اللہ ہماری حفاظت کرے۔‘مہوش حیات اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ ’سلیمانی‘ بھی لکھا۔مہوش کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے خواتین کی بین الاقوامی امور کو سمجھنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایا تو مہوش کی جانب سے بھی جوابی کارروائی سامنے آئی ایک صارف نے مہوش کے ٹوئٹ پر طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’کب سے خواتین نے بین الاقوامی امور میں دلچسپی لینا شروع کیا ہے۔‘مہوش نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ فرانس کی عظیم خاتون جون آف آرک، حسن و خوبصورتی کی شاہکار قدیم مصری ملکہ قلوپطرہ، برطانیہ کی پہلی خاتون وزیرِاعظم مارگریٹ تھیچر اور پاکستان کی واحد خاتون وزیر اعظم بےنظیر بھٹو شہید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو محض چند نام ہیں۔انہوں نے صارف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت آن پہنچا ہے کہ آپ اپنی اس چھوٹی جگہ سے باہر آ جائیں جہاں آپ رہ رہے اور کافی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔فیروز خان نے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی ... تفصیل

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایمی این ڈفی نے چند سالوں میں ایسی شہرت پائی کہ پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا لیکن پھر 10سال قبل وہ اچانک منظر سے غائب ہو گئیں اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگیں۔ آج تک ان کے ... تفصیل