وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

کہا جائے اسٹیج ڈرامے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے تو غلط نہ ہوگا ‘ثمینہ احمد

لاہور (نیوزڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ اصل اسٹیج ڈرامہ بے معنی جگت بازی اور رقص کے نام پر اچھل کود سے کہیں گم ہو گیا ہے اگر یہ کہا جائے کہ اب اسٹیج ڈرامے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج سے بیس ،پچیس سال قبل جب ہم نے تھیٹر میں کام کیا تو اس وقت بہترین اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جاتا تھا اور معاشرے کے سلجھے ہوئے لوگ ڈرامہ دیکھنے کے لئے آتے تھے جن میں فیملیز کی بڑی تعداد ہوتی تھی ۔افسوس آج کچھ مفاد پرستوں نے پیسے کی حوس میں اصل اسٹیج ڈرامے کا حسن داغدار کر دیا ہے ،اب ڈرامے کے نام پر کچھ اور ہی پیش کیا جا رہا ہے ۔ ثمینہ احمد نے کہا کہ اگر ابھی سے ہم نے تھیٹر میں ہونے والی خرابیوں کا تدارک نہ کیا تو اس میں ایسا بیگاڑ آئے گا کہ تو لوگ اسٹیج ڈرامہ دیکھنا ہی چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ان تمام سینئر رائٹروں اور ڈائریکٹروں سے اپیل ہے جو اسٹیج ڈرامے کو چھوڑ چکے ہیں وہ واپس آکر اپنے ہاتھوں کے لگائے ہوئے پودوں کی حفاظت کریں بصور ت دیگر ہمارے پا س سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔فیروز خان نے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی ... تفصیل

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایمی این ڈفی نے چند سالوں میں ایسی شہرت پائی کہ پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا لیکن پھر 10سال قبل وہ اچانک منظر سے غائب ہو گئیں اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگیں۔ آج تک ان کے ... تفصیل