حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مجھے رول دینے کے بدلے جنسی ہراساں کیا گیا، بھارتی اداکارہ

ممبئی (نیوزڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل ملہار راتھوڑ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رول دینے کے بدلے میں بے لباس ہونے کو کہا گیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 26 سالہ ادکارہ ملہار راتھوڑ نے بالی ووڈ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدا میں ان کو ’کاسٹنگ کاﺅچ‘ کا سامنا کر نا پڑا تھا جس کا مطلب کسی با اثر شخصیت کی جانب سے زیر تربیت ملازم کو جنسی ہراساں کرنا ہے مگر اب وہ ایک نامور اداکارہ بن چکی ہیں اور کئی بین الاقوامی برانڈز کے اشتہارات کا بھی حصہ ہیں‘ملہار راتھوڑ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ نوجوان تھیں اورشوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کی غرض سے پہلی بار ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کا سامنا کیا تو ایک 65 سالہ پروڈیوسر نے انہیں فلم میں رول دینے کے بدلے بے لباس ہونے کو کہا جس پر وہ اتنی خوفزدہ ہو گئیں تھیں کے انہیں ایک منٹ تک تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اب کیا کریں۔ملہار نے مزید کہا کہ اگر آپ کی شوبز میں جان پہچان نہ ہو تو اس انڈسٹری میں کیرئیر بنانا بہت مشکل بات ہے، آپ کو چھوٹے چھوٹے رول ادا کر کے ہی آگے آنا پڑتا ہے۔ملہار راتھوڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا مستقبل بنانے کے لیے ہر قسم کی نوکری کر رکھی ہے، وہ کال سینٹر میں جاب سے لے کر گفٹنگ کارپوریٹ اور مارکٹنگ میں بھی کام کر چکی ہیں، پھر وہ ممبئی آ گئیں اور 2018 ء میں ایک ٹی وی شو سمیت 2 فلموں میں بھی کام کیا ۔ملہار نے کہا کہ اداکاری ان کا خواب تھا، اور وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنا خواب پورا کر لیا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل