وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

لیڈی ڈیانا کی بھتیجی نے 32 سال بڑی عمر کے مرد سے منگنی کرلی

لندن (نیوزڈیسک) برطانوی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی نوجوان بھتیجی 29 سالہ ماڈل و سماجی رہنما کٹی اسپینسر نے خود سے عمر میں کئی گنا بڑی عمر کے شخص اور فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی۔کٹی اسپینسر آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ، جنہیں عام طور پر ارل اسپینسر بھی کہا جاتا ہے، کی صاحبزادی ہیں۔کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔فیشن میگزین ’ہیلو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 29 سالہ کٹی اسپینسر نے جنوبی افریقن نژاد فیشن ڈیزائنر 61 سالہ مائیکل لیوس سے منگنی کرلی۔فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر نے مئی 2019 میں نوجوان ماڈل کو شادی کی پیش کش کی تھی۔منگنی سے قبل کٹی اسپینسر گزشتہ ماہ دسمبر میں جنوبی افریقہ روانہ ہوئی تھیں اور کرسمس کے موقع پر انہوں نے کیپ ٹاﺅن سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔اگرچہ خود کٹی اسپینسر یا مائیکل لیوس نے منگنی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تاہم برطانوی اخبارات کے مطابق دونوں نے سال نو کے موقع پر اپنی دوستی کو رشتے میں بدلا۔برطانوی میڈیا رپورٹس نے نوجوان ماڈل کی عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر سے منگنی کی خبروں کو شہ سرخی کے انداز میں شائع کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان ماڈل فیشن ڈیزائنر سے جلد سے جلد شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ کٹی اسپینسر کے منگیتر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے اور ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی تھی۔رپورٹس کے مطابق کٹی اسپینسر کے منگیتر کے تین نوجوان بچے ہیں اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 29 سالہ کیٹی اسپینسر کی جانب سے 61 سالہ شخص سے منگنی کیے جانے سے قبل ان کے تعلقات خود سے 18 سال بڑے شخص سے تھے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔فیروز خان نے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی ... تفصیل

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایمی این ڈفی نے چند سالوں میں ایسی شہرت پائی کہ پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا لیکن پھر 10سال قبل وہ اچانک منظر سے غائب ہو گئیں اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگیں۔ آج تک ان کے ... تفصیل