ریاض(نیوزڈیسک) جرمن زبان میں ڈب کی گئی سعودی فلم جرمن سینما گھروں میں نمائش کے تیارہے، سعودی عرب کی پہلی فلم جرمن زبان میں ڈب کیے جانے کے بعد رواں سال 12مارچ کو جرمنی کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق جرمن فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی نیو یڑن کی ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی پہلی فلم جرمن زبان میں ڈب کیے جانے کے بعد رواں سال 12مارچ کو جرمنی کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔پروڈیوسر ھیفا المنصور کی تیار کردہ فلم مثالی امیدوار کے لیے جرمنی میں ”Die Perfekte Kandidatin“ عنوان دیا گیا ہے۔فلم میں ایک خاتون کو گھر میں روز مرہ کے حالات، اسے درپیش مشکلات، سماجی زندگی اور موسیقی سے شغف اور اس میں درپیش مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل