وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس متاثرین کے لیے اسپتال مختص کرنے کا اعلان
کورونا وائرس کا خطرہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی ؛ پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ
شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا
جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی تمام ریفرنسز میں ضمانت منظور
کورونا وائرس: اندرون ملک سے ایران جانیوالے زائرین کا بلوچستان میں داخلہ بند
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی
پاکستان کا افغان مفاہمتی عمل کے لیے قومی ڈائیلاگ کروانے کا فیصلہ
کرونا وائرس : پاک ایران سرحد کے بعد کوئٹہ تفتان ٹرین سروس بھی بند
تازہ تر ین

نوجوان امریکی اداکارہ کی پراسرار موت

واشنگٹن (نیوزڈیسک) معروف امریکی ٹی وی ’ایم ٹی وی‘ کے ایک ریئلٹی شو میں شریک ہونے والی 23 سالہ اداکارہ کی پراسرار موت نے سب کو افسردہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم ٹی وی کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو سیریز ’آر یو دی ون‘ میں شریک ہونے والی اداکارہ 23 سالہ الیکس ایڈی ریاست ویسٹ ورجینیا میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی موت کن وجوہات کی بنا پر ہوئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کو پڑوسیوں نے دل کے عارضے سے لڑکی کی موت کی اطلاع دی تھی۔رپورٹ میں ایک اور شوبز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس نے اداکارہ کی پراسرار موت کی تفتیش شروع کردی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ الیکس ایڈی کی موت طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی۔الیکس ایڈی کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے ذہنی سکون کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی تھیں۔الیکس ایڈی کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے ٹوئٹر پر متعدد مرتبہ اپنے پرسکون ہونے کی پوسٹس شیئر کی گئیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں ہی انہوں نے منگنی کرنے کا اعلان ہی کیا تھا۔تاہم منگنی کے فوری بعد انہوں نے اپنے منگیتر کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی منگنی ختم ہوچکی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔الیکس ایڈی کی اچانک موت پر ایم ٹی وی انتظامیہ سمیت ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں ایک پرسکون اور بہترین اداکارہ قرار دیا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی ... تفصیل

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایمی این ڈفی نے چند سالوں میں ایسی شہرت پائی کہ پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا لیکن پھر 10سال قبل وہ اچانک منظر سے غائب ہو گئیں اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگیں۔ آج تک ان کے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ڈرامہ سیریل ”عہد وفا “ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں( کل) ملک بھر کے سینما گھروں میں ڈرامے کا تعارفی ٹیزر دکھایا جائے گا۔میڈیا ... تفصیل