بلوچستان کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منظوری
پاکستان بار کونسل کا خصوصی عدالت غیر قانونی قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15دن کی توسیع
اغواء میں معاونت کیس : سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور
وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم کی کرپشن کے شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت
پنجاب میں آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی
مشرف کیس: پاکستان بار کونسل کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے تا حکم ثانی استثنیٰ دے دیا
تازہ تر ین

ملالہ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ممبئی (نیوزڈیسک) دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ پر 2017 سے کام جاری ہے اور اب آخر کار اس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم رواں سال 31 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کے پہلے ٹریلر میں ملالہ کی ابتدائی زندگی کے دنوں اور افغانستان و پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی جنگ کو دکھایا گیا۔ٹریلر کا آغاز ملالہ کے کردار کی آواز سے ہوا جو اپنا تعارف کرواتی ہیں جبکہ اپنے خاندان سے اپنے تعلق پر روشنی ڈالتی ہیں۔ٹریلر میں ملالہ اپنے والد سے سوال کرتی نظر آئیں کہ ’طالبانوں کی سکولوں سے کیا دشمنی ہے؟‘جبکہ کسی نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان کی پریشان حال عوام کو ایک آواز مل گئی اور ہم کو ہماری گل مکئی‘۔’گل مکئی‘ کو بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنایا گیا ہے، اس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ ایرانی نژاد ہدایت کار امجد خان نے دی ہیں۔’گل مکئی‘ میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کردار نوجوان بھارتی اداکارہ ریم شیخ ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں ملالہ یوسف زئی کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں عطل کلکرنی نوبل انعام یافتہ ملالہ کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنی فلم”کملی“ کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی۔فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا نے تصدیق کی کہ صبا قمر ان کی فیچر فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔حسن ضیا کا مزید ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی کو مارچ میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو میں بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ کراچی میں ہونے والے پاکستان آئیکو ن ایوارڈ کے لئے اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کی بہترین گلوکار ... تفصیل

میکسیکو(نیوزڈیسک) خوبرواداکارہ ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ماہرہ آج کل میکسیکو کی سیاحت میں مصروف ہیں تاہم وہ اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرنا نہیں بھولیں۔خوبصورت ساحل پر دیدہ زیب لباس ،ہلکا میک اپ ، سنہری ... تفصیل