ایران سے آنے والے 600 افراد کلیئر قرار، ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد : سندھ حکومت
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
تازہ تر ین

مضبوط اتحاد اور توجہ سے ہماری انڈسٹری چند سالوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ‘ نشو بیگم

لاہور( نیوزڈیسک) سینئر اداکار ہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ مضبوط اتحاد اور توجہ سے ہماری انڈسٹری چند سالوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ، انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو اسے عروج پر لے جانے کا عزم کرنا ہوگا اور اس کےلئے ایک میثاق تیار کیا جائے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے کہا ہے کہ جب ہماری انڈسٹری پر عروج تھا تو اس وقت وسائل بھی نہ ہونے کے برابر تھے اور اتنی جدید ٹیکنالوجی بھی میسر نہیں تھی لیکن آج دونوں موجود ہیں لیکن وہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس سے وابستہ لوگوں کو یہ طے کرنا ہوگا کہ ہمارا شعبہ ایک انڈسٹری ہے اور ہم نے اس کے اہداف مقرر کرنے ہیں اور اس کی آمدن کا سالانہ ہدف بھی مقرر ہونا چاہیے ۔ نشو بیگم نے کہا کہ اتحاد میں برکت ہے اور جب مضبوط اتحا د کر کے ساتھ سوچ بچار کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل نہ کر سکے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔فیروز خان نے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی ... تفصیل

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایمی این ڈفی نے چند سالوں میں ایسی شہرت پائی کہ پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا لیکن پھر 10سال قبل وہ اچانک منظر سے غائب ہو گئیں اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگیں۔ آج تک ان کے ... تفصیل