لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

شوبز میں آنے سے پہلے گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا ‘ ہمایوں سعید

Humayun Saeed

لاہور(نیوزڈیسک) نامور اداکارہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بچپن میں بالکل بھی شرارتی نہیں تھا ،میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر ملازمت کرتا تھا لیکن فیکٹری کراچی سے لاہور منتقل ہونے کی وجہ سے شوبز میں آ گیا ۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ اپنے پہلے ہی آڈیشن میں کامیاب ہو گیا اور مجھے ڈرامہ سیریل میں مرکزی دیا گیا ۔ پہلے دن شوٹ ہوا تو پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات کے مطابق مرکزی کردار نہیں کر سکا اور میرا کردار تبدیل کر دیا گیا لیکن میں نے وہ ڈرامہ چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دوست کے ساتھ مل کر سنگل ڈرامہ بنایا جو بہت برا تھا لیکن جس پروڈیوسر نے مجھے پہلے ڈرامے میں مسترد کیا تھا انہوں نے کہا کہ جو ڈرامہ تم نے بنایا ہے وہ برا ہے لیکن تم بہتر ہومیرے پراجیکٹ میں کیا ہو گیا تھا ۔ اسی پروڈیوسر نے ڈرامہ سیریل ” یہ جہاں “ میں کاسٹ کیا ، اس کے بعد مجھے ایک کمرشل بھی ملا او راس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ حالات اور شوق مجھے شوبز میں لے کر آئے ،آغاز کا دور مشکل تھا لیکن میں نے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ثمر دیا ۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک)فیملی کورٹ نے پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی اور حامد خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی جس کے ساتھ ہی ان کے درمیان ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا۔فیملی کورٹ کی جج ثنا افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) نامور اداکار ہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ہدایتکار فہیم برنی کی صلاحیتوں کی معترف ہوں اور اسے پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کیا ، پرستاروں نے ڈرامہ سیریل ” عہد ... تفصیل

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ فلم ”دی کال آف دی وائلڈ“ (کل) 21 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن ایڈونچر فلم ”دی کال آف دی وائلڈ“ کا ورلڈ پریمیرگزشتہ دنوں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوا تھاجس ... تفصیل