حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

صبا قمر نے اپنی فلم”کملی“ کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنی فلم”کملی“ کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی۔فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا نے تصدیق کی کہ صبا قمر ان کی فیچر فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔حسن ضیا کا مزید کہنا تھا کہ میں کچھ ہفتوں کے لیے اپنے ہدایتکار کے ہمراہ لاہور میں تھا جب انہوں نے صبا قمر کو فلم کا اسکرین پلے دیا، پہلا مرحلہ تھا کہ وہ فلم میں کام کرنے کی حامی بھریں اور دوسرا مرحلہ یہ تھا کہ فلم بنانے کے لیے فنڈنگ کی جائے، دونوں ہی کام ہوگئے ہیں، اب بس تاریخوں پر بات جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمیل بیگ اور میں مل کر اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں، مجھے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ میں ان کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کررہا ہوں۔حسن ضیا کے مطابق اب تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فلم کا نام رکھا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے میوزک کمپوز کرلیا جائے، فلم کے دائیلاگز اور اسکرین پلے محسن علی اور ثاقب خان نے تحریر کیے، ثاقب خان ہی اس فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چند روز میں فلم کے مرکزی اداکار کو بھی سائن کرلیا جائے گا۔حسن ضیا کے مطابق فلم کی کہانی بولی وڈ فلمز بدھائی ہو اور بریلی کی برفی جیسی ہوگی یہ صرف کامیڈی نہیں لیکن بہت سنجیدہ بھی نہیں۔واضح رہے کہ صبا قمر کی فلم”کملی“کی ہدایات سرمد کھوسٹ دے رہے ہیں اور یہ فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل