وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

faisal qureshi

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناءفیصل کے ہاں بیٹے ’فرمان قریشی‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے نئے مہمان کی آمد کی خبر شیئر کی ۔فیصل قریشی نے فرمان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماسٹر فرمان کو دنیا میں خوش آمدید۔انہوں نے مداحوں سے بیٹے کے لیے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ۔ثناء فیصل نے انسٹاگرام پر نومولود فرمان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اسپتال سے گھر پہنچنے پر فرمان کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے۔فیصل قریشی کے یہاں ننھے مہمان کی خبر پر مداحوں سمیت ساتھی اداکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات شیئر کئے جا رہے ہیں۔فیصل قریشی کے بہترین دوست اور اداکار اعجاز اسلم، اداکارہ مومل شیخ سمیت ایمن خان و دیگر نے مبارک باد کے پیغامات جاری کئے۔اداکار و گلوکار فخر عالم نے فیصل قریشی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب میں اپنے بھتیجے کے ساتھ سالگرہ منایا کروں گا-

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔فیروز خان نے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی ... تفصیل

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ ایمی این ڈفی نے چند سالوں میں ایسی شہرت پائی کہ پوری دنیا میں ان کا نام گونجنے لگا لیکن پھر 10سال قبل وہ اچانک منظر سے غائب ہو گئیں اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگیں۔ آج تک ان کے ... تفصیل