حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

لندن ، گولڈ مووی فیسٹول میں فلم ”لوڈ ویڈنگ“ نے دو ایوارڈ جیت لیے

لندن(نیوزڈیسک) لندن میں ہونے والے گولڈ مووی ایوارڈ 2019 کا میلہ مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’ لوڈ ویڈنگ‘ نے لوٹ لیا۔ اس فلم کو دو اہم زمروں میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی لندن میں گولڈ مووی ایوارڈ 2019 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نامزد کی گئی فلموں کی نمائش کی گئی جس کے بعد مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی فلموں کا اعلان کر دیا گیا۔مشہور فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نے غیر ملکی زبان میں بنائی جانے والی فلم اور بہترین سینماٹو گرافی کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ اس ایوارڈ میں دو ہی فلمیں ایسی ہیں جنہوں نے دو ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ جب کہ مہوش حیات اور مہد مصطفیٰ کی یہ فلم راجستھان فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔فلم ’ لوڈ ویڈنگ ‘ جہاں پہلے ہی کئی ایوارڈ حاصل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوئی ہے وہیں یہ فلم بھارت میں منعقد ہونے والے جے پور فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہے۔دو ایوارڈ جیتنے کے حوالے سے فلم لوڈ ویڈنگ کے ہدایتکار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ یہ دیکھ کر خوشی سی محسوس ہوتی ہے کہ اپ کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سہرایا جا رہا ہے۔ کیوں کہ فلم کی کامیابی کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ یہ میری اپنی دیگر فلموں سے مختلف ہے اور میرے لئے فخر کی بات ہے کہ یہ دونوں ایوارڈ میرے حصے میں آئے۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل