پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ،کیسز 1542ہو گئے
پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

ٹی وی یا فلم کے پراجیکٹ کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیے ‘ نیئر اعجاز

لاہور( نیوزڈیسک) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کسی بھی ٹی وی یا فلم کے پراجیکٹ کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیے اور اگرہم اس کے ذریعے دیکھنے والوں کو کوئی اچھا پیغام نہیں پہنچا سکے تو میں اسے ناکام قراردوں گا ،ماضی میں پی ٹی وی پر ایسے ڈرامے پیش کئے جاتے تھے کہ ہر شخص کو لگتا تھا جیسے یہ اس کے گھر کی کہانی ہے اور اس میں اصلاح کا پہلو واضح نظر آرہا ہوتا تھا ۔ ایک انٹر ویو میں نیئر اعجاز نے کہا کہ میں آج کے ڈراموں یا فلمو ں پر تنقید نہیں کر رہا بلکہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں کسی بھی پراجیکٹ کو اپنے معاشرے میں ہونے والی اچھی ،بری چیزوں اور اپنی ثقافت کی بنیاد پر کھڑا کرنا چاہیے ۔ حال ہی میں ایک ڈرامے نے عوام میں اس قدر مقبولیت حاصل کی ہے اگر اس طرح کے پراجیکٹ میں بچوں اور خصوصاً نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کےلئے سبق آموز کہانی ہو اوردو فیصد بھی ان میں سے اس پر عمل کر لیں تو سمجھیں ہمارا پراجیکٹ کامیاب ہو گیا اوریہ معاشرے کی بھلائی کا کام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کے پراجیکٹ کی پیشکش موجود ہے جس کےلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) ٹی وی شو زکی میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ مضبوط قوت مدافعت رکھنے والا انسان ہی کسی بیماری سے مقابلہ کر سکتا ہے ، اس کیلئے ہمیں اپنی خوراک میں توازن اور مثبت عادتوں کو اپنانا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں شائستہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) گلوکارہ شبنم مجید کورونا وائرس سے بچائو اور آگاہی کیلئے خصوصی نغمہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید نے کورونا وائرس سے بچائو او رحفاظتی تدابیر کیلئے خصوصی نغمہ تیار کر رہی ہیں جس کو عنقریب ریلیز کر دیا جائے ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں اور طارق عزیز دوست اور ہمسائے تھے ، قدرت کی مہربانی سے میں پی ٹی وی سے پہلا اداکا بنا اور طارق عزیز پی ٹی وی کی پہلی آواز بنے ۔ ایک انٹر ویو میں ... تفصیل