پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

مہذب معاشرے اور قومیں چند ماہ میں نہیں دہائیوں میں پروان چڑھتی ہیں ‘ حسن سبحانی

لاہور( نیوزڈیسک) ٹی وی کے نامور اداکار حسن سبحانی نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے اور قومیں چند ماہ میں نہیں بلکہ دہائیوں میں پروان چڑھتی ہیں ، اگر ہم قانون کی پاسداری ، تحمل و برداشت اور کرپشن سے پاک معاشرہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بغیر کسی تاخیر کے سکول جانے والے بچوں کےلئے قومی پالیسی تشکیل دے کر اس کے مطابق تربیت شروع کرنا ہو گی ۔گفتگو کرتے ہوئے حسن سبحانی نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم انفرادی اور نہ ہی اجتماعی سطح پر اپنی قوم کی کسی بھی طرح سے تربیت کر رہے ہیں بلکہ ایسا لگتا ہے ہم ہجوم ہیں اور کسی کو اپنی سمت کا علم نہیں ۔ میں ہرگز یہ نہیں کہتا کہ ملک میں سارے بسنے والے ایسے ہی ہیں لیکن تعلیم اور شعور نہ ہونے کی و جہ سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی پر ماتم کرنے کی بجائے اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔ آج سکول جانے والے آئندہ دو دہائیوں بعد ہمارا مستقبل ہیں اس لئے حکومت ان کےلئے قومی پالیسی تشکیل دے اور انہیں قانون کی پاسداری، صبر و برداشت اور کرپشن کے خلاف نفرت کا درس دیا جائے اور پھر دیکھیں کیسے قوم تیار نہیں ہوتی ، مہذب معاشرے اور قومیں دہائیوں میں پروان چڑھتی ہیںاور اس کے لئے ہمیں آج سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور دن بدن وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کی سختیوں کے باعث مخیر حضرات، شوبز اسٹار، سیاسی جماعتیں اور مختلف سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) حانیہ سے شہرت پانے والی کثیر الجہت اور باصلاحیت اداکارہ زویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا،ایک بیوٹیشن اور اداکارہ کی حیثیت سے شہرت پانے والی اس نئی ابھر تی اداکارہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے آپ کو ٹک ... تفصیل