حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

میں مختصر لباس پہننے والی خواتین کو پسند نہیں کرتی،اداکارہ سنگیتا

sangeeta

کراچی (نیوزڈیسک) لولی وڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی بھی جلوہ گر ہوئیں۔بول نائٹس ود احسن خان شو کے دوران انٹرویو میں اداکارہ سنگیتا نے حال ہی میں ایوارڈ شوز میں پاکستانی اداکاراﺅں کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انٹرویو کے آغاز میں احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کی خوبصورتی کا کیا راز ہے جس پر سنگیتا کا کہنا تھا کہ کسی سے جلو مت، اپنے اندر رہو اور ہر بات ہنس کے سہو۔احسن خان نے اس موقع پر اداکارہ سنگیتا کا مداحوں سے یہ کہہ کر تعارف کروایا کہ انہوں نے اکیلے چار بیٹیوں کی بہترین تربیت کی انہیں نہ صرف اچھی تعلیم دی بلکہ اچھے گھروں میں ان کی شادی بھی کی۔ایک موقع پر اداکارہ سنگیتا نے بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں 12 سال کی عمر سے کام کررہی ہیں، انہوں نے فلم ‘کنگن’ کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔سنگیتا کا کہنا تھا کہ میں اس فلم کی پیروئن تھی لیکن میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی، میرے والدین مجھے اس انڈسٹری میں لائے اور اس کے بعد کچھ بھی حیران کن نہیں رہا۔خیال رہے کہ سنگیتا اپنے کیریئر میں اداکاری، پروڈکشن اور ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل