لاہور( نیوزڈیسک) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ آج کی عورت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی طور پر مردوں سے پیچھے نہیں اور ان کے شانہ بشانہ چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج کی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ کھیلوں، سرکاری محکموں اور نجی شعبے میں نہ صرف خواتین کی بھرپور نمائندگی ہے بلکہ کامیابیاں بھی سمیٹ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ عورت کو صنف نازک قرار دیتے تھے آج کی عورت نے اپنے عزم اور کامیابی سے اس کی نفی کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی سے وابستہ ہوں اور اس کے ساتھ اپنا بزنس بھی کر رہی ہوں اور میری طرح متعدد اداکارائیں شوبز میں کام کرنے کے ساتھ اپنا بزنس بھی دیکھ رہی ہیں۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل