پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

روبرٹ پیٹنسن کے ”بیٹ مین“کی پہلی جھلک جاری،اگلے سال ریلیز کرنے کا فیصلہ

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) مشہور زمانہ ہالی ووڈ سیریز ”بیٹ مین“کی ایک اور فلم جلد اپنے مداحوں کا دل جیتنے کے لیے اسکرینز پر نظر آئےگی اور اس بار اس سیریز میں بیٹ مین کا کردار کوئی اور نہیں بلکہ خوبرو اداکار روبرٹ پیٹنسن نبھاتے نظر آئیں گے۔اس کی پہلی جھلک انٹرنیٹ پر جاری کردی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔نئی فلم کے ہدایت کار میٹ ریوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے مختصر ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں سرخ رنگ کی روشنی میں روبرٹ پیٹنسن کو بیٹ مین کے طور پر متعارف کروایا گیا۔فلم میں روبرٹ پیٹنسن کے علاوہ کولن فیرل، جان ٹرٹورو، اینڈی سرکس، پال ڈانو اور زوئی کراوٹز بھی شامل ہیں۔فلم”بیٹ مین“کو اگلے سال ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بیٹ مین کا کردار ملنے کے بعد روبرٹ پیٹنسن کی مقبولیت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔رواں سال امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی تحقیق کے مطابق روبرٹ پیٹنسن دنیا کے سب سے خوبرو مرد قرار دیے گئے۔وہ اپنے کیریئر میں ”ٹوائلائٹ سیریز“، ”ہیری پوٹر“ اور”کوسموپولیس“ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور دن بدن وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کی سختیوں کے باعث مخیر حضرات، شوبز اسٹار، سیاسی جماعتیں اور مختلف سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) حانیہ سے شہرت پانے والی کثیر الجہت اور باصلاحیت اداکارہ زویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا،ایک بیوٹیشن اور اداکارہ کی حیثیت سے شہرت پانے والی اس نئی ابھر تی اداکارہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے آپ کو ٹک ... تفصیل