قاہرہ (نیوزڈیسک) افریقی ملک مصر میں اسکول کے طلبہ کو ’بیلی ڈانس‘ دکھانے والے پرنسپل کو معطل کرکے اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا۔بیلی ڈانس مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک خاص طور پر مصر، مراکش، الجیریہ، تیونس، اور لبنان سمیت دیگر میں کافی مقبول ہے جب کہ مصری عوام اور ادارے اس ڈانس کو اپنا ثقافتی ڈانس مانتے ہیں۔مصر میں عام تقریبات میں بھی بیلی ڈانس کی پرفارمنس کی جاتی ہے تاہم اس ڈانس کے چند انداز پر پابندی عائد ہے یا انہیں مصری معاشرے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا۔عرب اخبار ’خیلج ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مصر کے صوبے منوفیہ کے شہر السادات کے ایک اسکول میں نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل اسکرین پر قدرے نامناسب بیلی ڈانس دکھایا گیا تھا جس پر حکومت نے نوٹس لیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں مصر کے عربی اخبار ’الوطن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پرنسپل اور اساتذہ نے اتوار کی چھٹی سے قبل آخری کلاس میں طلبہ کو بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر بیلی ڈانس کی پرفارمنس دکھائی تھی۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل