پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

اپنی بہن کی گوری رنگت سے جلتی تھی، شلپا شیٹھی

shilpa shetty

ممبئی (نیوزڈیسک)بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی حال ہی میں اپنی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کے ہمراہ ایک انٹرویو کا حصہ بنیں جہاں ان دونوں نے اپنی زندگی سے متعلق کئی اہم پہلوؤں پر بات کی۔انٹرویو کے دوران شلپا شیٹھی نے انکشاف کیا کہ بچپن میں وہ اپنی بہن سے جلتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان بہت زیادہ جھگڑے بھی ہوئے۔شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘بچپن میں ہم دونوں کے درمیان بہت جھگڑے ہوتے تھے، ایک بار میں نے شمیتا کو والد کی الماری میں بند کردیا تھا، جب وہ اس الماری سے باہر نکلی تو اس نے مجھے بہت مارا، ایک بار جھگڑے میں، میں نے اس کے چہرے پر کچھ مار بھی دیا تھا جس سے اسے چوٹ بھی آئی۔اس موقع پر شمیتا کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ‘سوچیں اس نے مجھے چوٹ تک پہنچائی اور لوگ کہتے ہیں کہ میں غصے کی تیز ہوں۔شلپا شیٹھی نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ جب شمیتا ہندی سینما انڈسٹری میں قدم رکھ رہی تھیں تو وہ یہ سوچ کر خوف زدہ ہوگئی تھیں کہ شمیتا کے آنے کے بعد کوئی انہیں کام نہیں دے گا۔شلپا کے مطابق ‘مجھے ہمیشہ ایسا لگتا تھا کہ شمیتا ہم دونوں میں زیادہ خوبصورت ہے، اس کا رنگ گورا ہے، وہ بہتر اداکارہ اور ڈانسر ہے، اس لیے میں پہلی بار یہ بات قبول کروں گی کہ جب اس نے فلم محبتیں کے ساتھ ڈیبیو کیا تو مجھے ایسا لگا کہ اب مجھے کوئی کام نہیں دے گا۔شلپا شیٹھی کے مطابق وہ اس احساس کمتری کا شکار معاشرے اور ہندی سینما میں گوری رنگت کو پسند کرنے خیال کے باعث ہوئیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بچپن میں وہ اپنی والدہ سے یہ کہہ کر بھی لڑا کرتی تھی کہ انہوں نے شمیتا کو گورا کیا جبکہ انہیں کالا بنایا۔دوسری جانب شمیتا کا کہنا تھا کہ ‘اسکول میں میں ایک ایکٹو لڑکی سمجھی جاتی تھی، جب میں بولی وڈ انڈسٹری کا حصہ بنی تو سب کچھ تبدیل ہوگیا، مجھے اپنی خود کی پہچان بنانے میں بہت مشکل ہوئی، میرا موازنہ دوسری اداکاراؤں سے کیا گیا جبکہ میڈیا کا برتاؤ بھی میری ساتھ منفی رہا۔البتہ دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان یہ جھگڑے صرف بچپن میں ہوئے جبکہ سمجھ بوجھ آنے کے بعد وہ ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب ہوگئیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور دن بدن وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کی سختیوں کے باعث مخیر حضرات، شوبز اسٹار، سیاسی جماعتیں اور مختلف سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) حانیہ سے شہرت پانے والی کثیر الجہت اور باصلاحیت اداکارہ زویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا،ایک بیوٹیشن اور اداکارہ کی حیثیت سے شہرت پانے والی اس نئی ابھر تی اداکارہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے آپ کو ٹک ... تفصیل