حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کو برطانوی شہزادہ چارلس کو کورونا سے متاثر کرنے کا الزام

لندن (نیوزڈیسک)بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے رواں ماہ سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد گلوکارہ کو لاپرواہی برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔گلوکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے چند روز بعد برطانوی شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی اور اب ان دونوں شخصیات کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔کنیکا کپور کو گزشتہ کئی روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اب ان پر برطانوی شہزادے چارلس کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا الزام بھی عائد کردیا گیا۔یاد رہے کہ کنیکا کپور رواں سال 9 مارچ کو لندن سے ممبئی پہنچی تھی جس کے بعد وہ لکھنؤ روانہ ہوئیں جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔برطانیہ میں گزارے اپنے وقت کے دوران گلوکارہ نے کئی بڑے ایونٹس میں شرکت کی اور چند رپورٹس کے مطابق ان ایونٹس میں سے چند میں ان کی ملاقات شہزادہ چارلس سے بھی ہوئی۔ٹوئٹر پر ان دونوں کی ملاقات کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن پر کچھ نے کنیکا کپور کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ یہ سوچ کر پریشان نظر آئے کہ آخر ان دونوں میں کون کس کی وجہ سے متاثر ہوا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل