حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کترینہ کیف کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی آگاہی فراہم کرنے لگیں

Katrina Kaif

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو کورونا وائرس نے گھر کی صفائی ستھرائی پر مجبور کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسٹارز نے بھی خود کو گھروں میں محدود کر لیا ہے لیکن وہ اپنی تمام سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دے رہے۔ایسے ہی اداکارہ کترینہ کیف بھی انسٹاگرام پر ہر روز ویڈیو شیئرز کر کے بتا رہی ہیں کہ وہ قرنطینہ کے دوران گھر میں کیا کیا کر رہی ہیں۔اداکارہ کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ جھاڑو لگا کر گھر کی صفائی کر رہی ہیں جسے وہ جسمانی صحت کے لیے اچھی ورزش قرار دیتی ہیں۔انہوں نے ہیش ٹیگز میں ہدایت بھی لکھی کہ گھر میں رہیں اور گھر کے کاموں میں مدد کریں۔ایک ویڈیو میں کترینہ کیف کو برتن دھوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔کترینہ کیف نے دوران ورزش والی ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے کہ ہم سب آئسولیشن میں ہیں تو اس دوران جم نہیں جا سکتے مگر اپنے ٹرینر سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے رابطہ میں رہتے ہوئے یوگا اور ورزش کلاسز لی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کترینہ کیف اپنے ساتھی اداکاروں سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے بات کرتے ہوئے اپنا وقت گزار رہی ہیں، ساتھ ہی سب کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل