ٹوکیو (نیوزڈیسک) کئی دہائیوں سے جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔جاپانی میڈیا کے مطابق 70سالہ اداکارکین شیمورا کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنی۔کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈـ19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔شیمورا جاپانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل