حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

جنید خان اور حرا مانی ایک بار پھر ہم ٹی وی کے ڈرامہ “کشف” میں ایک ساتھ دکھائی دینگے

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی شو بز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک مقبول ترین اداکارہ جنید خان ہم ٹی وی کے نئے پراجیکٹ “کشف”میں ایک بار پھر حرا مانی کے ساتھ دکھائی دیں گے، یاد رہے کہ معروف ادکارہ کا ہم ٹی وی پر ڈرامہ “محبت نہ کریو” رواں ماہ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا جس میں دونوں اداکارہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس نئے ڈرامے میں مقبول ترین اداکاروں کی اس جوڑے کو شائقین ایک بار پھر مرکزی کرداروں میں دیکھیں گے،اس سے قبل ” سن یارا”میں دونوں ادکاروں کے درمیان محبت کی دلچسپ کہانی کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیاہے۔ڈرامہ “کشف”میں جنید خان نے وجدان نامی ایک نوجوان کا کردار ادا کیا ہے، جو کہ کشف نامی ایک لڑکی (جس کا کردار حرامانی نے ادا کیا ہے) ہے کی محبت میں گرفتار ہے، اور اس کا دل جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نئے ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ کشف ایک بہت ہی انوکھی کہانی ہے، میں نے اس سے قبل کبھی ایسا کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کا کرنا میرے لیے ایک نیا اور پرجوش تجربہ تھا، جبکہ حرامانی کیساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ہی میرے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ تمام لوگ اس کہانی کو پسند کریں گے ۔ کشف کی ہدایات بھی سن یارا کی ہدایات دینے والے معروف ڈائرکٹر دانش نواز نے دیں ہیں ، ڈرامہ جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا اور 2018کے عشق تماشہ کے بعد ہم ٹی وی پر جنید خان کی واپسی کا نقارہ ثابت ہوگا، معروف اور باصلاحیت اداکار اپنی پہلی فلم ” کہے دل جدھر”کی تیاریوں میں مصروف ہیں، فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی ۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل