حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

انسانیت کی خدمت کر کے دل کو جو تسکین ملتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے’ مدیحہ شاہ

Madiha shah

لاہور( نیوزڈیسک)ناموراداکارہ ، پاک شوبزفرنٹ کی صدر مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کر کے دل کو جو تسکین ملتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے، پاک شوبزفرنٹ کے قیام کا مقصد مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی فلاح و بہبود اور موجودہ مشکل حالات میں ان کا ساتھ دینا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ چند دوست مل کر اس کا قیام عمل میں لائے اور آج الحمد اللہ یہ پلیٹ فارم پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور یہ کاررواں کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی صاحب ثروت لوگ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اور ہم انہیں خوش آمدید کہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت مشکل حالات ہیں اور ہم نے ایسے حالات میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی تو اپنے لوگوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینے کے بعد ہم اس کا دائرہ کار عام لوگوں تک بھی پھیلائیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل