حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

گلوکاری کے شعبے میں آنے کیلئے بچوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرونگا’ عارف لوہار

لاہور( نیوزڈیسک) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں میں بچپن کا عارف لو ہار نظر آتا ہے ،میں ان پر ہرگز اپنی مرضی مسلط نہیں کروں گا کہ وہ گلوکاری کے میدان میں ہی آئیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تینوں بیٹوں میں مجھے دیکھ کر گلوکاری کا شوق پیدا ہو اور جب وہ مجھ سے ا پنے دادا کا پیش کیا ہوا کلام سنتے ہیں تو ان کی دلچسپی اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں تینوں بیٹوں میں سے کو ن سا بیٹا خاندانی میراث کو لے کر چلے گا یہ تو خدا کی ذات کو ہی پتہ ہے لیکن میں ان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم عالم لوہار اپنی زندگی میں ہی کہتے تھے کہ عارف لوہار میری جگہ سنبھالے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ میں رہوں یا نہ رہوں میری دعائیں ہمیشہ تمہار ے ساتھ رہیں گی اور ان کی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے گھر کے کھانے پسند ہیں اور مجھے یہ بتانے میں کوئی عار نہیں کہ میں گھر کے کاموں میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ بھی بٹاتا ہوں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل