حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا لاک ڈاؤن’ بھارتی اداکارہ نے سر منڈوا لیا

ممبئی (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں اس وقت جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ایسے میں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ایسے وقت میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے بھی کافی سرگرم ہیں اور بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریا بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد میں آگے آگے ہیں۔تاہم اداکارہ نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا فیصلہ لیا جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے۔اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز کی سیریز جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کی مدد کے لیے اور ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے گھر سے باہر جاتی لیکن ہر بار گھر واپس آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وہ نہاتی ہیں اور اپنے بالوں کی بھی اچھی طرح صفائی کرتی ہیں۔لیکن اداکارہ نے بتایا کہ اپنے بالوں کی صفائی میں ان کا کافی قیمتی وقت ضائع ہوجاتا، جس کے باعث انہوں نے اپنا سر منڈوانے کا فیصلہ کرلیا۔ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے اپنے بالوں کا خیال رکھنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا اور سوچا کہ میں لاک ڈاؤن کے دوران کس حد تک آگے بڑھ سکتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے بالوں کی وجہ سے بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، مجھے اپنے ڈرائیور اور دیگر افراد کو کھانا دینے گھر سے باہر جانا پڑتا، میں ہر وقت اے سی میں نہیں بیٹھ سکتی اور صرف اپنی خوبصورتی کا خیال رکھنے کے لیے میں یہ سارے کام بھی نہیں چھوڑ سکتی، اس لیے میں وگ کا سہارا لوں گی، وگز اس ہی لیے تو بنائی جاتی ہیں۔جیا بھٹاچاریا کے مطابق انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں خوبصورتی سے زیادہ اداکاری کو اہمیت دی ہے، انہوں نے کبھی اس بات کی پروہ نہیں کی کہ وہ کیسی نظر آرہی ہیں اس لیے سر منڈوانا ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔اداکارہ نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ ایسا کرنے پر ان کے بچے ان سے بیحد ناراض ہوں گے تاہم اب انہوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل