حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا وائرس’فلم”بیٹ مین” کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار

نیویارک (نیوزڈیسک)مشہور زمانہ ہولی وڈ سیریز ‘بیٹ مین’ کی نئی فلم اگلے سال جون میں ریلیز ہونے جارہی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث یہ فلم بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔اور اب وارنر اسٹوڈیو نے اعلان کیا کہ فلم سال 2021 میں جون کے بجائے اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کی وجہ سے فلمی صنعت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔وائرس کے باعث فلموں کی پروڈکشن کا سلسلہ روک دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیٹ بین کی ریلیز میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔فلم کے ہدایت کار میٹ ریوز نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی فلم 25 جون 2021 کو ریلیز ہونے جارہی تھی تاہم اب اسے یکم اکتوبر 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس فلم میں بیٹ مین کا کردار کوئی اور نہیں بلکہ خوبرو اداکار روبرٹ پیٹنسن نبھاتے نظر آئیں گے۔اس سیریز میں اب تک کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن جیسے اداکار بیٹ مین کا کردار نبھا چکے ہیں۔لیکن اب مداح جلد ہی نوجوان اداکار روبرٹ پیٹنسن کو اس کردار میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔اس فلم میں روبرٹ پیٹنسن کے علاوہ کولن فیرل، جان ٹرٹورو، اینڈی سرکس، پال ڈانو اور زوئی کراوٹز بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال اس فلم می پہلی جھلک بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل