حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بد قسمتی سے حکومت کی اپیلوں کے باوجود عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا ‘ صوفیہ احمد

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی اپیلوں کے باوجود عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور کئی مقامات پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ، اس وائرس نے امریکہ جیسی سپر پاور کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہمارا شمار تو ترقی پذیر ممالک میں شمار ہوتا ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس سے بچائو کا واحد حل خود کو گھرتک محدود رکھنا اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا جارہا ہے کہ لوگ نجی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں جس سے اس وائرس کے پھیلائو کے شدید خطرات ہیں۔ اگر خدانخواستہ جس طرح یہ وائرس چین ،امریکہ اور یورپی ممالک میں پھیلا اگر ہمارے ہاں ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو گئی تو ہمارا ملک کا بوجھ اٹھانے کامتحمل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں ایک گھریلو ٹوٹکہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہرگز کورنا کا علاج نہیں صرف ایک ٹوٹکہ ہے جس میں سفیدے کے درخت کے پتے پانی میں ڈال کر ابال لیں اور پھر اس کے بعد سر اور منہ کو ڈھانپ کر اس کی بھاپ لیجیے یہ آپ کے پھیپھڑوں کو صاف کر تا ہے ۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل