حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ماہرہ خان کا سوشل میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان

Mahira khan

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اعلان کیا کہ میں محدود وقت کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں، اس وقت اور جو بھی وقت ہو گا لوگ صبر ، شکر اور توکل پر یقین رکھیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کورونا وائرس سے متعلق بھی اپنے پیغام دے چکی ہیں، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔وزارت صحت کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری ایک ویڈیو میں پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، تھوڑی سی سمجھداری اور احتیاط کے باعث ہم جی سکتے ہیں بھرپور زندگی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام باقاعدگی کے ساتھ صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ ہاتھ دھونے کے لیے ہاتھ سینیٹائزر کے ساتھ دھوئیں، چھینکتے اور کھانستے وقت اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ میں کورونا وائرس کی علامات آتی ہیں تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ان سے مشورہ لیں، کورونا وائرس کے 98 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں، اسی لیے ہمارا پیغام ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،انسٹا گرام پر ایک اور بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جب دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہم جتنا ہو سکے احتیاط کریں، ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جا کر ہم وائرس کو کنٹرول کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں، اپنے ہاتھ صاف رکھیں، جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل